سرینگر : سید علی شاہ گیلانی کی قیادت والی بنیاد پرست حریت کانفرنس نے
کشمیری کرکٹروں سے وادی کے باہر اپنے دوروں میں کھیل کے دوران ان سرگرمیوں
سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے ، جن سے علاحدگی پسندوں کے مقصد کو نقصان پہنچ
سکتا ہے ۔
گیلانی کی قیادت والی حریت نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ہمارے لڑکے
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ، کسی کے ذاتی
معاملات میں
مداخلت کا ہمیں کوئی حق نہیں ہیں ، پھر بھی ہم ان نوجوانوں سے
اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی سے بچیں ، جو ہمارے دشمن کو ہمارے
خلاف بولنے کا موقع دے ۔ بہر حالحریت نے یہ صاف نہیں کیا کہ وہ کس طرح کی سرگرمیوں کا حوالہ دے رہے
ہیں ۔ علاحدگی پسند گروپ نے وادی میں اسکولوں کو جلائے جانے کے واقعات پر
بھی تشویش ظاہر کی اور الزام لگایا کہ ایسے واقعات بدنام کرنے کے لئے انجام
دئے جارہے ہیں ۔